مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی


اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سی پیک کے مختلف شعبوں میں نوکری کے لیے اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی الیکڑک کے تحت 1100 سے زائد روزگار کے مواقع میسر ہوں گے جس میں مقامی افراد کو ترجیحی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

گزشتہ ہفتے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغاز جلد ہو گا اور اقتصادی زونز کے لیے صنعتی مہارتوں کی حامل ورک فورس درکار ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوٹیک اورٹویٹا کے تعاون سے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ حکمت عملی تیارکی جارہی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ پیداواری صلاحیت بھی بڑھائیں گے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر حکومت نے سی پیک کے تحت نوجوان کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا تھا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، 60 فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک میں ملازمتوں کے متعلق خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، عاصم سلیم

انہوں نے کہا تھا کہ نوجوانوں کو اختیارات سونپ کر نوجوان قیادت کو ترقی دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو 3 ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں، انٹرن شپ پروگرام میں تمام پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں