ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع


ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما امید سے ہیں جس کا اعلان ویرات نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ویرات نے اپنی اور انوشکا کی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی۔

تصویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ ’اور اب ہم تین ہونے جارہے ہیں، جنوری 2021 میں آمد متوقع ہے ۔‘

ویرات کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں انوشکا سیاہ رنگ کے لباس میں نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے عین پیچھے بڑی سی مسکراہٹ کے ساتھ ویرات کوہلی کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی پہلی سالگرہ پر انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی کے خوبصورت پیغامات

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 11 دسمبر 2017 میں شادی کی تھی تاہم اب شادی کے تقریبا تین سال کے بعد وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے منتظر ہیں۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے نہایت خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔

ویرات کوہلی کی جانب سے یہ خبر شیئر کیے جانے کے بعد انہیں ٹوئٹر پر سب سے پہلی مبارکباد ان کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے دی گئی۔

انوشکا اور ویرات کے مداح یہ خبر سن کر اس خوبصورت جوڑی کے لیے خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں