مکمل فیس وصول کرنے والے اسکولز کیخلاف ایکشن ہوگا، شفقت محمود

امتحانات نہ لیے تو جو بچے پڑھ رہے ہیں وہ بھی تیاری چھوڑ دینگے، شفقت محمود

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو 20 فیصد کم فیس وصول کرنے کا حکم دیا تھا اگر کسی اسکول نے فیس پوری لی تو سخت ایکشن لیں گے۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ والدین رسید لائیں اسکول کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلہ7 ستمبر کو ہوگا اور اسکولوں میں بچوں کی تعداد کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کی مشاورت کے بغیر تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ نا ممکن ہے۔ ہماری خواہش ہے کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو ہی کھولیں اور اس کے متعلق بین الصوبائی وزرا تعلیم کے اجلاس میں حتمی مشاورت ہوگی۔

شفقت محمود نے کہا کہ اسکولز کھولنے کےمتعلق حتمی فیصلہ وزارت صحت کا ہی ہوگا اور اس کے بغیر کوئی حل نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے متعلق این سی او سی کے اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں اورمدارس کے نمائندوں نے کار آمد تجاویز دی ہیں جن پر غور کیا جائے گا۔

وزیرتعلیم نے بتایا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے روٹیشن پالیسی اپنائی جائے گی اور مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ پہلے یونیورسٹی پھر کالج اور بعد میں اسکول کھولے جائیں۔ تعلیمی اداروں میں زیادہ ہجوم والی سرگرمیوں سے بھی گریز کیا جائے۔

وفاقی وزیرتعلیم نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں صحت گائیڈ لائنز مانیٹرنگ کرنے کےلیے آئی ٹی نظام بنایا جا رہا ہے اورادارے کھلنے کی صورت میں وزارت صحت روزانہ کی بنیاد پرمانیٹرنگ کرے گی۔


متعلقہ خبریں