پشاور: آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی

فائل فوٹو


پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

پشاور میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 80 سے 100 روپے کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں آٹا مہنگا، فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ

آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گندم کی پیداوار زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں کمی آرہی ہے، گندم زیادہ مقدار میں یہاں آنے لگی تو قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر نانبائیوں نے شٹرڈاوَن ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق صدر نانبائی ایسوسی ایشن اقبال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ہمارے مطالبات نہیں مان رہی، پیر سے پشاور کے تمام تندور بند کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ذخیرہ اندوزوں کو پکڑیں یا سبسڈی دیں- آٹا سستا دیں، وزیراعظم

ان کا کہنا ہے کہ آٹے کی 85 کلو بوری کی قیمت 6000 تک پہنچ گئی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا تھا کہ سندھ حکومت گندم ریلیز نہیں کر رہی اس وجہ سے قیمتوں میں فرق آتا ہے۔ ایسا میکنزم بنا رہے ہیں کہ ملک میں آٹے کی قیمت یکساں ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی مفاد اور اشرافیہ کیلئے پالیسیاں بنائیں ۔ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ غریب طبقے کے لیے سوچتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گندم کے اجرا اور قیمتوں کے متعلق معاملات طے، آٹا سستا ہوگیا

ان کا کہنا تھا کہ آٹا اور چینی غریب اور امیر سب استعمال کرتے ہیں، خیبر پختون خوا میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت900 سے 1150 روپے ہے۔ وہاں زیادہ تر فائن آٹے کا استعمال کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں