بلوچستان: بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ 

بلوچستان: بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ 

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں سے تباہ کاریاں ہوئی ہیں تاہم ہم نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری،شاہراہیں ڈوب گئیں

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں  مزید بارشوں کا امکان ہے، ابھی ہونے والی بارشوں کے باعث بھی لوگ پھنس گئے ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ بی بی نانی پل بارشوں سے تباہ ہوگیا ہے جبکہ ٹیمیں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے نظام زندگی متاثر

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیوں کے لیے اونٹ، ہیلی کاپٹر اور کشتیاں استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر صورتحال پر نظر ہے، نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نویں اور دسویں محرم کو امن وامان کویقینی  بنانے  کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسلادھار بارشیں: اسلام آباد ایئر پورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں

تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم عاشورپرساڑھے 9ہزار سے زائد اہلکارتعینات ہوں گے، یوم عاشورپرجلوسوں میں اگر احتیاط  نظر اندا ز کیاگیا تو کورونا کیسز بڑھنے کاخدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں