حکومت پارلیمنٹ کے اندر باہر کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی، چوہدری سرور


لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر یا باہر حکومت کسی کے بھی دباؤ میں نہیں آئے گی۔

ویزر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ملکی ترقی و خوشحالی ان کا مشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری سرور نے حکومت اور ق لیگ میں مفاہمت کرائی

چودھری سرور نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف قوانین پر اپوزیشن کا رویہ ملکی مفاد میں نہیں، سیاسی مخالفین ذاتی اور سیاسی نہیں قومی مفادات کو ترجیح دیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مثبت کردار ادا کرے، آئین و قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ا یف میں بھارتی منصوبہ کو ناکام بنائیں گے۔

اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنا رہی ہے، ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل قمر جاوید باجوہ سے سینیٹر رحمان ملک کی ملاقات

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ سے اصولوں کی سیاست کرتے ہیں۔

چند روز قبل گورنر پنجاب چودھری سرور نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے ملاقات کی جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگرمعاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گور نر پنجاب چودھری سرور نے حکومتی اقدامات کو اجاگر کرنے پر شبلی فراز کی کار کردگی کو سراہا۔

چودھری سرور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام حکومتی پالیسوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔  سیاسی مخالفین پار لیمنٹ میں بھی عوام کی بات نہیں کر تے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بلاامتیاز احتساب ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔

قبل ازیں گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات مثالی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین این ڈی ایم اے: دورہ کراچی، اسپتالوں کی صورتحال کا جائزہ لیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ بات چیت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات و سہولتوں کی فراہمی پر بھی گفتگو ہوئی۔

گورنر پنجاب نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو کورونا ریلیف اقدامات کے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ ڈاکٹروں سمیت 13 لاکھ افراد میں میڈیکل کٹس، ماسک، پی پیز کٹس اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں