پاکستان اور انگلینڈ: پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا

فائل فوٹو


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ کو بارش کے باعث روکے جانے سے قبل انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے تھے۔

بارش کے سبب میچ کی ایک اننگز بھی مکمل نہیں ہو سکی۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ افتخار احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔

پہلے میچ کو بارش کے سبب جس وقت منسوخ کیا گیا اس وقت انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن اور سیم بیلنگز کریز پر موجود تھے۔ انگلینڈ کے اس وقت تک چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

میچ میں انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن نے 71 ،ڈیو مالان نے 23 اور کپتان این مورگن نے 14 رنز بنائے تھے۔

پاکستان نے میچ کے آغاز میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم نے کی ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد رضوان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، شاہین شاہ، اور حارث رؤف شامل ہیں۔

انگلش ٹیم میں جونی بیراسٹرو، ٹام بینٹن، ڈیوڈ مالان، ایون مورگن، سیم بیلنگز، معین علی، لوئس گریگری، ٹام کرن،عادل رشید، کرس جورڈن اور ثاقب محمود شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 15 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ قومی ٹیم نے چار جبکہ انگلینڈ نے 10 میچ اپنے نام کیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2015 میں ایک میچ ٹائی بھی ہوا تھا۔

دونوں ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز پر نظر ڈالیں تو سب سے بڑا ایک سو پچاسی رن کا ٹوٹل اسکور 2009 میں انگلینڈ کی جانب سے کیا گیا۔ انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 2010 میں سب سے کم ٹوٹل اسکور نواسی رنز پر ڈھیر کیا تھا۔

دو ہزار نو میں انگلینڈ نے قومی ٹیم کو اڑتالیس اسکور کے سب سے بڑے مارجن سے شکست دی۔ 2016 میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو نو وکٹ سے ہرا کر وکٹوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت اپنے نام کی۔

آج سے شروع ہونے والی ٹی20 سیریز میں3 مقابلے ہوں گے اور یہ پوری سیریز مانچسٹر میں اولڈ ٹریفرڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔  بابراعظم کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، حیدر علی اور شاداب خان شامل ہیں۔

ان کے علاوہ آل راؤنڈر عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو بھی شارٹ لسٹ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ اور وہاب ریاض بھی شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔  انگلش ٹیم کی قیادت اوئن مورگن کریں گ جب کہ ڈیوڈ مالان اور کرس جورڈن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی بیرسٹرو، ٹام بینٹن، سیم بیلنگز، ٹام کرن، جو ڈینلی، لوئس گریگری، کرس جورڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ میلن، عادل رشید، جیسن رؤے، ڈیوڈ ویلی بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں