جاپانی وزیراعظم شنزو آبے عہدے سے مستعفی



ٹوکیو: جاپان کے 65 سالہ وزیراعظم سالہ شنزو آبے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

شنزوابے نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ وہ صحت کے مسائل کے باعث حکومتی امور کی ذمہ داریاں نہیں اٹھ پا رہے۔

جاپان کے سابق وزیر اعظم 7 سال 8 ماہ تک جاپان کے وزیر اعظم رہے اور انہیں جاپان کی تاریخ کا سب سے زیادہ مدت تک وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیروت: لبنان کے وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

اس سے قبل 2006 سے 2007 تک شنزو آبے جاپان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں جب کہ 2005-06 میں چیف کیبنٹ سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

وزیرِ اعظم آبے انتہائی قدامت پسند اور قوم پرست شہرت رکھتے ہیں جبکہ معاشی ترقی اور اپنی جارحانہ معاشی پالیسی کے لیے بھی مشہور ہیں جسے اب ‘آبینامکس’ کہا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں