پشاور: پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین مطلوب دہشت گرد گرفتار


پشاور: پولیس اور سی ٹی ڈی نے نواحی علاقے متنی میں مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش کے تین مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں جن کے قبضے سے چار کلو بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز اور دیگر بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز منصور امان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر نواحی علاقے متنی میں مکان پر چھاپے کے دوران تینوں دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے اور ان کے قبضے سے چار کلو گرام بارودی مواد کے ساتھ ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈز سور نٹ بولٹ،دو عدد نائن ایم ایم، اور ایک  تیس بور پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

کراچی: پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان بھتہ خوری ، آئی ای ڈی اٹیک اور سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔


متعلقہ خبریں