ایمازون کا پہلا ہائی ٹیک گراسری سپر اسٹور کھول دیا گیا


لاس اینجلس:معروف ای کامرس کمپنی ایمازون کا پہلا ہائی ٹیک گراسری سپر اسٹور لاس اینجلس میں کھول دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایمازون اسٹور میں داخل ہونے پر صارف کو ڈیجیٹل ٹرالی ملتی ہے،جس میں نصب الیکٹرانک سسٹم اس میں ڈالی جانے والی ہر چیز پر نظر رکھتا ہے۔ جیسے ہی آپ ٹرالی میں کوئی چیز ڈالتے ہیں، وہ اس کی قیمت اسکین کر کے آپ کے بل میں شامل کر دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب آپ اسٹور سے باہر نکلتے ہیں تو ٹرالی میں موجود تمام چیزوں کا مجموعی بل آپ کے کریڈٹ کارڈ میں چلا جاتا ہے ۔ اسٹور میں صرف ایسے افراد کو آنے کی اجازت ہو گی جنہیں کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے کھولے گئے اس پہلے ہائی ٹیک ڈیجیٹل اسٹور کا نام ایمیزون فریش گراسری اسٹور رکھا گیا ہے۔ یہاں اعلی معیار کے آرگینک تازہ پھل، سبزیاں، کھانے پینے اور روزمرہ ضرورت کی دیگر ہزاروں اشیا رکھی گئی ہیں۔

ٹیکنالوجی کمپنیوں کے امریکی حکومت، اداروں سے معاہدے سامنے آ گئے

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی کیلی فورنیا میں اس انداز کے سات ہائی ٹیک گراسری سپر اسٹور قائم کرے گی۔

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کے دوران ایمازون کی آن لائن خریدو فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں