کراچی میں پیر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی


کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں ایک بار پھر اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے اور سندھ کے نشیبی علاقے دوبارہ زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ شہرمیں اشیائے خورونوش سمیت پیٹرولیم  مصنوعات کی سپلائی چین بھی متاثر ہے۔

شہر کے متعدد  فیول اسٹیشن پر بجلی اور تیل کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی کے باڑوں سے دکانوں تک دودھ کی فراہمی  بھی متاثرہے۔

موسلادھاربارش نے شہرکا نظام درہم برہم کردیا ہے۔ بجلی کی بندش اورموبائل سروس متاثرہونےسےشہریوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

گزشتہ روز موسلا دھار بارش کے باعث مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ لیاقت آباد 10 نمبر پر مال بردار ٹرک سڑک پر دھنس گیا اور حسن اسکوائر کے قریب بھی کوچ گڑھے میں دھنس جانے کی اطلاع ہے۔ نمائندہ ہم نیوز کے مطابق حسن اسکوائر جانے والی سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز متاثر

جوہر چورنگی، منور چورنگی، لیاقت آباد، کے ڈی اے کی سڑکوں پر پانی  موجود ہے۔ لانڈھی،ناگن چورنگی ، کورنگی کازوے ندی اورقائدآباد کی سڑکیں بھی زیر آب ہیں۔  کارساز، ناتھا خان روڈ اورڈرگ روڈ انڈر پاس میں بھی پانی جمع ہے۔


متعلقہ خبریں