سندھ: بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

کراچی: مون سون کی طوفانی بارشوں کے بعد سندھ میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر 32 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں۔

حالات کا جائزہ لینے کے لیے خود کراچی جاؤں گا، وزیراعظم

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں سرجانی ٹاؤن، قیوم آباد اورسعدی ٹاؤن میں آرمی کے تین موبائل اسپتال قائم کیے گئے ہیں جب کہ سول انتظامیہ کی مدد سے 56 ریلیف کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 9 مختلف مقامات پر نکاسی آب کے لیے کام کیا گیا ہے جب کہ پاک فوج کے جوان متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل بھی کررہے ہیں۔

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ حیدرآباد کےعلاقے لطیف آباد میں دو مختلف مقامات پر ڈی واٹرنگ کی گئی ہے۔ حیدرآباد میں متاثرہ افراد کو تیار کھانا بھی فراہم کیا گیا ہے۔

وفاق کیساتھ مل کر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

آئی ایس پی آر کے مطابق دادو میں پاک فوج نے 350 افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا ہے۔ دادو میں بھی متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا فراہم کی گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق بدین میں پاک بحریہ کا میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے جب کہ بدین کے پانچ متاثرہ دیہاتوں میں بھی امدادی کام پاک فوج کے جوان انجام دے رہے ہیں۔

کراچی میں آرمی فلڈ ایمرجنسی کنٹرول سینٹر قائم

آئی ایس پی آر کے مطابق بارش سے بہت زیادہ متاثرہ سرجانی ٹاؤن میں 50 بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کردیا گیا ہے جب کہ لیاری، گارڈن، کلفٹن، کیماڑی، صدر، گلبرگ اورکچی آبادی میں بھی میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں