امریکہ اور روسی فوجی گاڑیوں کےدرمیان تصادم، متعدد امریکی فوجی زخمی


شام کے شمال مشرقی علاقے میں امریکا اور روس کی فوجی گاڑیوں کے درمیان تصادم  میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک واقعے پر ایک دوسرے پر الزامات عائد  کر رہے ہیں جبکہ روس نے دونوں ممالک کی فوجیوں گاڑیوں کے درمیان تصادم کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روس کی فوجی گاڑی کا امریکی فوجی گاڑی سے ٹکراؤ ہوتا ہے جبکہ روسی ہیلی کاپٹر بھی وفد کی مسلسل نگرانی کرتا ہوا دیکھا گیا ہے۔

روس اور امریکہ شام میں صورتحال بہتر بنانے پر متفق

رپورٹ کے مطابق روس نے الزام عائد کیا کہ امریکہ نے ہمارے وفد کے سامنے رکاؤٹ کھڑی کی تھی جبکہ امریکی دفاعی عہدیدار کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی زون سے دور رہنے کے باوجود روسی فورسز وہاں داخل ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں