کراچی: بارش، حادثات و واقعات میں دس افراد جاں بحق

کراچی: بارش، حادثات و واقعات میں دس افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں مون سون کی ہونے والی طوفانی بارشوں کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات و واقعات کے دوران دس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حالات کا جائزہ لینے کے لیے خود کراچی جاؤں گا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق کلفٹن دوتلوار پہ واقع انڈرپاس میں ڈوب کرایک بچہ جاں بحق ہوا ہے۔ ریسکیو کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق لیاقت آباد میں سڑک پہ پڑنے والے گڑھے سے ایک نعش نکالی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ کورنگی کراسنگ اور ہاکس بے پر بھی ڈوب کر دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وفاق کیساتھ مل کر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

ہم نیوز نے ریسکیو ذرائع سے بتایا ہے کہ تیموریہ میں نالے سے نعش برآمد ہوئی ہے جب کہ پنجاب چورنگی کے قریب واقع انڈر پاس میں ڈوبنے کی وجہ سے ایک شخص اپنی جان کی بازی ہارا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق قیوم آباد میں موٹر سائیکل سوار شہری کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔

سندھ: بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ پولو گراؤنڈ سے ایک شخص کی نعش اسپتال لائی گئی ہے جب کہ دو نعشیں گلشن اقبال کے قریب سے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں