خیبرپختونخوا :حالیہ بارشوں سے 16 افراد جاں بحق، 8 زخمی


پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات و واقعات میں 16 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 25 گھروں کوجزوی اور 29 کومکمل نقصان پہنچا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بارشوں سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان روانہ ہے اور ‎پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ کےساتھ رابطے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوات اور چترال کے متاثر ین میں ضروری امدادی سامان تقسیم کردیا گیا ہے جب کہ  ‎بند سڑکیں کھو لنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی مون سون کی ہونے والی طوفانی بارشوں کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات و واقعات کے دوران دس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حالات کا جائزہ لینے کے لیے خود کراچی جاؤں گا، وزیراعظم

کلفٹن دوتلوار پہ واقع انڈرپاس میں ڈوب کرایک بچہ جاں بحق ہوا ہے۔ ریسکیو کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق لیاقت آباد میں سڑک پہ پڑنے والے گڑھے سے ایک نعش نکالی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ کورنگی کراسنگ اور ہاکس بے پر بھی ڈوب کر دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وفاق کیساتھ مل کر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

ریسکیو ذرائع سے بتایا ہے کہ تیموریہ میں نالے سے نعش برآمد ہوئی ہے جب کہ پنجاب چورنگی کے قریب واقع انڈر پاس میں ڈوبنے کی وجہ سے ایک شخص اپنی جان کی بازی ہارا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق قیوم آباد میں موٹر سائیکل سوار شہری کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں