دریائے چناب: پانی کی سطح بلند ہونے پر ملحقہ آبادیوں کو الرٹ جاری

دریائے چناب: پانی کی سطح بلند ہونے پر ملحقہ آبادیوں کو الرٹ جاری

گوجرانوالہ: دریائے چناب میں درمیانی درجے کا سیلاب ہے۔ یہ بات ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

بلوچستان: بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ 

ہم نیوز کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 73 ہزار 494 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

مقامی ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے چناب میں خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ 35 ہزار476 کیوسک ہے۔

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خطرہ

ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامی نے پانی کی سطح بلند ہونے پرملحقہ آبادیوں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ برساتی نالوں اوردریائے چناب میں سیلابی پانی کے بہاؤ کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے نظام زندگی متاثر

ہم نیوز کے مطابق علاقہ ڈپٹی کمشنر نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ہے۔


متعلقہ خبریں