حکومت سندھ: ضلع ملیر کے دو سب ڈویژنوں کو آفت زدہ قرار دے دیا

سندھ، ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی: حکومت سندھ نے مون سون بارشوں کی وجہ سے متاثر ہونے والے ضلع ملیر کے دو سب ڈویژنوں کو آفت زدہ  قرار دے دیا ہے۔

حالات کا جائزہ لینے کے لیے خود کراچی جاؤں گا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جن دو سب ڈویژنوں کا آفت زدہ قرار دیا گیا ہے ان میں مراد میمن اورابراہیم حیدری شامل ہیں۔

اس ضمن میں حکومت سندھ کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

میئر کراچی نے شہر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کردیا

میئر کراچی وسیم اختر نے کچھ دیر قبل حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر کراچی کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان شہر قائد کا دورہ کریں اور شہریوں کو ٹیکسز میں ریلیف دیا جائے۔

کراچی میں کل سے پیر تک مزید بارشوں کا امکان

وزیراعظم عمران خان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شام کو اعلان کرچکے ہیں کہ وہ شہر قائد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ازخود دورہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں