بجلی بندش کے خلاف ڈیفنس، کالا پل اور آئی آئی چندریگر روڈ پر احتجاج

بجلی بندش کے خلاف ڈیفنس، کالا پل اور آئی آئی چندریگر روڈ پر احتجاج

کراچی: بجلی کی طویل بندش کے خلاف ڈیفنس فیز ون اور کالا پل پرعلاقہ مکین احتجاج کررہے ہیں۔

کراچی: بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو اذیت سے دوچار کردیا

ہم نیوز کے مطابق احتجاج کرنے والے مکینوں کو کہنا ہے کہ گزشتہ روز صبح گیارہ بجے بجلی کی فراہمی بند ہوئی تھی جو تاحال بحال نہیں کی گئی ہے۔

شہر قائد میں آئی آئی چند ریگر روڈ پر بھی کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے بجلی کی بندش سے پریشان افراد احتجاج کر رہے ہیں۔

ہم نیوز کو احتجاجی مظاہرین نے بتایا ہے کہ بارش کے آغاز پر بجلی کی فراہمی معطل کی گئی تھی جو ابھی تک بحال نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔

کراچی کے علاقوں یوسف گوٹھ، بسم اللہ گوٹھ اور سیکٹر تین کے متعلق ہم نیوز نے خبر دی تھی کہ ان علاقوں میں گزشتہ چھ دنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

کراچی میں بارش سے بجلی کی تنصیبات کو نقصان، ترسیل معطل

علاقہ مکینوں نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ گزشتہ چھ دنوں کے دوران ایک لمحے کے لیے بھی بجلی فراہم نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ ناقابل بیان تکلیف میں مبتلا ہیں۔

متاثرین کا مؤقف تھا کہ بجلی کی مسلسل بندش کی وجہ سے نہ صرف ان کی الیکٹرنک اشیا چارج نہیں ہو سکی ہیں بلکہ ان کے گھروں میں قلت آب کی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے کیونکہ پانی کی موٹریں نہیں چل سکی ہیں

گلشن اقبال کے بلاک 13-ڈی اور گلستان جوہر کے مکینوں نے بھی ہم نیوز کو بتایا تھا کہ صبح آٹھ بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ذمہ دار ادارے ’کے الیکٹرک‘ کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ سرجانی ٹاؤن میں پانی کی نکاسی تک بجلی کی فراہمی کسی طور بھی ممکن نہیں ہے۔

مون سون نے کراچی میں تباہی مچادی، بجلی کی بندش نے شہریوں کی تکالیف بڑھا دیں

کے الیکٹرک کے ترجمان کا مؤقف تھا کہ شہری انتظامیہ کے تعاون سے بجلی کی بحالی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں