آرمی چیف کا پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان

فوٹو: فائل


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کھیل کے فروغ کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئرریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے آرمی چیف کو قومی کھیل کا کھویا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین تبدیل کرنے کا فیصلہ

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں، خصوصاً ہاکی کے فروغ میں کردار ادا کیا۔ صدر پی ایچ ایف نے کھیل کے فروغ میں تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ پاک فوج راولپنڈی اور اوکاڑہ میں دو آسٹروٹرف اسٹیڈیم بنوا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں