بلیک پینتھر کے ہیرو چیڈوک بوسمین چل بسے

ہالی ووڈ اداکار چیڈوک بوسمین 43 سال کی عمر میں چل بسے

فوٹو: فائل


لاس اینجلس: فلم بلیک پینتھر میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالے اداکار چیڈوک بوسمین 43 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

چیڈوک بوسمین گزشتہ چار سال سے بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے وفات پانے والے شخص کا اپنے اہلخانہ کے لیے آخری پیغام

بوسمین کے انتقال کی تصدیق ان کی فیملی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کی گئی۔

ہالی ووڈ اداکار کی فیملی کی جانب سے بوسمین کے ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انتہائی دکھ کے ساتھ ہم یہ تصدیق کرتے ہیں کہ چیڈوک بوسمین اب ہم میں نہیں رہے۔‘

پیغام میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ 2016 میں چیڈوک میں تیسرے درجے کے بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جو کہ گزرتے وقت کے ساتھ چوتھے درجے پر پہنچ چکا تھا۔

چیڈوک بوسمین کا انتقال ان کے گھر میں ان کی اہلیہ اور بچوں کی موجودگی میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اردو کے ممتاز شاعر ڈاکٹر راحت اندوری کا انتقال ہو گیا

ہالی ووڈ اداکار چیڈوک بوسمین کی شہرت کو دوام  2016 میں بلیک پینتھر میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر حاصل ہوا۔

انہوں نے ایوینجرز میں انفینٹیٹی وار اور ایونجرز: اینڈگیم میں بھی اپنے کردار بخوبی نبائے اور خوب داد سمیٹی۔ ان کی حالیہ فلم ڈائریکٹر سپائیک لی کے ڈا 5 بلڈز تھی، جو اس سال کے شروع میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی۔


متعلقہ خبریں