ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس اختتام پذیر

9محرم الحرام، ملک میں مجالس اور جلوس، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد: ملک بھر میں آج 9 محرم الحرام کے جلوس اختتام پذیر ہو گئے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہہ سمیت شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں شہر شہر نویں محرم کے جلوس اختتام پذیر ہو گئے جب کہ عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ سے شروع ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا خیمہ سادات پر اختتام پذیر ہوا۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیان ایرانیاں کھارا در پر ختم ہوا جبکہ اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی جلوس اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔

جلوسوں اور مجالس میں حضرت امام حسینؓ اور دیگر شہدائے کربلا کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔

نویں  محرم الحرام  کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئےجبکہ جلوس کے مرکزی راستوں کے اطراف کی گلیوں اور سڑکوں کو رکاوٹیں اور ناکے لگا کر بند کر دیا گیا ۔ جلوس کے راستوں پر کے اطراف عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: 9 اور10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنیکا فیصلہ

پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے ليے کورونا سے بچاؤ کا ضابطہ کار جاری کیا۔ مجالس میں کورونا ٹيسٹ منفی آنے والے ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی جبکہ جلوس کے تمام شرکا اور عزاداروں کا ماسک پہننا لازمی ہو گا۔

تنگ اور بند عمارتوں کے بجائے کھلی جگہ پر مجالس کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔


متعلقہ خبریں