عالمی برادری اور بین الاقوامی ادارے مسئلہ کشمیر حل کرائیں، معید یوسف


اسلام آباد: وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کو اب مسئلہ کشمیر حل کرانے کی ضرورت ہے۔

برطانوی اخبار کے لیے لکھے گئے اپنے مضمون میں ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ کشمیر کے مستقبل پر سوالیہ نشان دنیا کے ضمیر پر سیاہ نشان میں بدل جائے، عالمی برادری کو کشمیریوں کو انصاف فراہم کرنا ہو گا۔

بھارت نے خوف کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں جبر جاری رکھا ہوا ہے، وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں نے اگست دو ہزار انیس کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، کشمیریوں کو امید ہے کہ عالمی برادری ان کے حق خودارادیت کے اپنے وعدے کو پورا کرے گی۔

خیال رہے کہ ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے خوف کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں جبر جاری رکھا ہوا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں مسلسل بلیک آوٹ جاری ہے جبکہ آج مقبوضہ کشمیر میں عزاداری پر پابندی ہے اور عید پر نماز کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر بھی قدغن ہے اور بھارت نے خوف کی وجہ سے جبر جاری رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: 24 گھنٹے کے دوران 7 کشمیری شہید


متعلقہ خبریں