اسلام آباد ایئرپورٹ سے روات تک ایئرکنڈیشن بس چلانے کی تیاریاں مکمل


اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ سے روات تک ایئرکنڈیشن بس چلانےکی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 31 اگست سے روٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا جب کہ بسیں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بس کے روٹ میں ٹی چوک، سواں کیمپ، ایس اوایس ولیج ، فوجی فاؤنڈیشن کےعلاقے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بس کچہری چوک، صدرمیٹرواسٹیشن، پیرودھائی موڑ اور موٹروے سے بھی گزرے گی،

ذرائع کے مطابق پہلے اسٹاپ سے آخری اسٹاپ تک ایئرکنڈیشن بس کا کرایہ 100 روپے مقرر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں