’وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں عوام کی حفاظت کیلئے این ڈی ایم اے کو فعال کرے‘

فائل فوٹو


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں عوام کی حفاظت کیلئے این ڈی ایم اے کو فعال کرے۔

گلگت بلتستان میں بارشوں کے بعد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں امدادی محکموں کو بھی فعال بنائے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تیزبارش کے بعد فصلیں اور باغات تباہ ہو گئے ہیں جب کہ سیاحوں اور مقامی افراد کےجانی ومالی نقصان پر گہری تشویش ہے۔

سندھ غیر متوقع قدرتی آفت سے دو چار ہے، بلاول بھٹو زرداری

ان کا کہنا تھا کہ بارشوں سے دیامیر اور دیگراضلاع میں فصلیں اور باغات بھی بہہ گئے، وفاقی حکومت شہریوں کی مدد کیلئےدستیاب وسائل بروئےکار لائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کے رہنماوکارکن متاثرین کی مدد کریں۔


متعلقہ خبریں