کراچی: بارشوں کے باعث تاجروں کو 20 ارب روپے سے زائد کا نقصان


کراچی: شہر قائد کراچی میں مون سون بارشوں کے باعث تاجروں کو 20 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے بتایا ہے کہ تاجروں کو  روزانہ کی بنیاد پر 3 سے 4 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جب کہ بارش کے پانی کے باعث تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بارشوں کا پانی جمع ہونے کے باعث سامان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت سندھ نے آج مون سون بارشوں کی وجہ سے متاثر ہونے والے صوبے کے 20 جب کہ کراچی شہر کے تمام اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

سندھ حکومت نےکراچی کے6 اضلاع ضلع ساوَتھ، ویسٹ، ایسٹ، سینٹرل، کورنگی اور ملیرکو آفت زدہ قراردیا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ حکومت کی جانب سے حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورہ، ٹنڈومحمد خان ، مٹیاری، دادو، میرپورخاص،عمرکوٹ، تھرپارکر، نوابشاہ اورسانگھرکو آفت زدہ قراردیا گیا ہے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ڈپٹی کمشنرز کو نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے اور ازالہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی ایچ اے کو بھی آفت زدہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے دورے کے بعد ضروری ہدایات دے دی ہیں، کے ایم سی کے لوگ ڈی ایچ اے میں بھیج کر نکاسی کرا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے ضلع ملیر کے دو سب ڈویژنوں کو آفت زدہ  قرار دیا تھا۔

حالات کا جائزہ لینے کے لیے خود کراچی جاؤں گا، وزیراعظم

صوبائی حکومت کی جانب سے جن دو سب ڈویژنوں کا آفت زدہ قرار دیا گیا تھا ان میں مراد میمن اورابراہیم حیدری شامل ہیں۔

اس ضمن میں حکومت سندھ کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں