پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا


مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ کل اولڈٹریفڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین میچ شام چھ بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا۔

خیال رہے کہ تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا اور بارش ہونے سے قبل انگلینڈ نے 16 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے تھے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 15 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ قومی ٹیم نے چار جبکہ انگلینڈ نے 10 میچ اپنے نام کیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2015 میں ایک میچ ٹائی بھی ہوا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ: پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا

دونوں ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز پر نظر ڈالیں تو سب سے بڑا ایک سو پچاسی رن کا ٹوٹل اسکور 2009 میں انگلینڈ کی جانب سے کیا گیا۔ انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 2010 میں سب سے کم ٹوٹل اسکور نواسی رنز پر ڈھیر کیا تھا۔

دو ہزار نو میں انگلینڈ نے قومی ٹیم کو اڑتالیس اسکور کے سب سے بڑے مارجن سے شکست دی۔

2016 میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو نو وکٹ سے ہرا کر وکٹوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت اپنے نام کی تھی۔


متعلقہ خبریں