مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم جاری، 10 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی، 3 نوجوان شہید

فائل فوٹو


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم بدستور جاری ہیں، گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران قابض فوج کی فائرنگ سے 10 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت سلسلہ نہیں رکا۔ قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران سرینگر میں فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فورسز کی جانب سے ضلع پلوامہ میں بھی 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔ جعلی مقابلے کے دوران کشمیری جوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ گزشتہ روز بھارتی فوج نےضلع شوپیاں میں 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج کی جانب سے نوجوان کشمیریوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سرینگر میں محرم کے جلوس پر دھاوا بول ڈالا اور سیکڑوں کشمیریوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں کیخلاف جرائم سے روکے، دفتر خارجہ

کے ایم ایس کے مطابق بارہ مولا ، بڈگام اور دوسرے علاقوں میں کشمیری محرم کے جلوسوں میں شرکت کے لیے گھروں سے باہر نکلے تو بھارتی فوجی ان پر ٹوٹ پڑے۔


متعلقہ خبریں