سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کی مدت ختم


کراچی: سندھ میں بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کی مدت ختم ہو گئی۔ آج سے ایڈمنسٹریٹرز تعینات ہوں گے۔

سندھ حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن بلدیاتی حکومتوں کی 4 سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد جاری کیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق سندھ میں بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کی مدت گزشتہ روز ختم ہو گئی جس کے بعد صوبے میں آج سے ایڈمنسٹریٹرز کی تعینات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

اس حوالے سے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں یکم ستمبر کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کر دیے جائیں گے۔ جن پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا اتفاق ہو گا۔

سندھ کابینہ: وزیربلدیات کو ایڈ منسٹریٹرز تعینات کرنے کا اختیار دے دیا

وزیر بلدیات سندھ نے کہا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندگان کی مدت 30 اگست کو ختم ہو جائے گی اور کراچی کا ایڈمنسٹریٹر اچھی شہرت کا حامل ہو گا۔

سندھ: بلدیاتی ادارے نظر انداز، ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز کا اجرا

سندھ کابینہ نے گزشتہ دنوں صوبائی وزیر بلدیات کو بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کی مدت ختم ہونے پر ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا اختیار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں