کورونا وائرس کی ویکسینز تجربات کے آخری مراحل میں داخل

امریکی نائب صدر ٹی وی پر کورونا ویکسین لگوائیں گے

بیجنگ: چین کی تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکسینز تجربات کے آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی جانب سے کورونا وائرس کی 4 ویکسینز تیسرے اور آخری تجرباتی مراحل میں پہنچ گئی ہیں جہاں یہ ویکسینز 30 ہزار افراد کو دی جا رہی ہیں۔

ویکسینز کا یہ تیسرا اور آخری مرحلہ ستمبر کے اوائل میں مکمل ہو گا تاہم اس مرحلے کے حوالے سے ڈیٹا نومبر تک موصول ہونے کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد انتہائی کم رہ گئی ہے اس لیے آخری مراحل میں پہنچنے والی ان چاروں ویکسینز کے تجربات بیرون ملک کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں اموات کی تعداد 8 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہو گئی

چائنا نیشنل بائیو ٹیک گروپ کی طرف سے تیار کردہ 2 ویکسینز کے انسانوں پر تجربات کا تیسرا مرحلہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی امریکہ میں جاری ہے۔


متعلقہ خبریں