کراچی نے غیر معمولی بارشوں کا سامنا کیا،گورنر سندھ

گورنر راج کہاں لگ رہا ہے؟ مجھے تو نہیں پتا، عمران اسماعیل

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی نےغیر معمولی بارشوں کا سامنا کیا، جلوس منتظمین کیساتھ مل کر شہر کی صفائی کاعمل مانیٹر کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آج امام حسینؓ کو یاد کرنے اور حسینیت کو زندہ رکھنے کا دن ہے، امام حسینؓ کی شہادت عالم اسلام کیلئے پیغام ہے۔

کراچی میں طوفانی بارشوں کے بعد تاحال مسائل کم نہ ہو سکے

انہوں نے کہا کہ 10 محرم الحرام کا دن ہمیں اسلام کیلیےقربانی دینے کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسین ؓ کی عظیم قربانی سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امام حسین ؓ نے اسلام کی سربلندی کےلیےجان کی قربانی دی، واقعہ کربلا رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان تفریق کرنے کا پیمانہ ہے۔


متعلقہ خبریں