افغان پاکستان ایکشن پلان کا دوسرا جائزہ اجلاس آج ہو گا


اسلام آباد: افغانستان پاکستان ایکشن پلان کا دوسرا جائزہ اجلاس آج کابل میں ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے بتایا ہے کہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور دیگر سینئرعہدیداروں پر مشتمل پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جب کہ افغان وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اے پی اے پی پی ایس کا قیام دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے2018 میں عمل میں لایا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ فریم ورک میں پولیٹیک وڈپلومیٹک، ملٹری ٹوملٹری تعاون، انٹیلی جنس تعاون،معیشت اور مہاجرین کے امور پر مرکوز 5 ورکنگ گروپس شامل ہیں۔

پاکستان،افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان پاکستان ایکشن پلان کا پہلا جائزہ اجلاس 10 جون 2019 کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرےاجلاس میں فیصلوں کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ چیلنجزسےنمٹنےکیلئے اے پی اے پی پی ایس ایک اہم فورم مہیا کرتا ہے جب کہ امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے اس فورم کا موثر استعمال اہم ہے۔


متعلقہ خبریں