پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید6 اموات



اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید6 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار294 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے213نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 95ہزار849 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 682 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد8ہزار 873 رہ  گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 17 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹوں کی مجموعی  تعداد 26 لاکھ 21 ہزار146 ہے۔

‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 98مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔ بلوچستان، آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کی ویکسینز تجربات کے آخری مراحل میں داخل

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920ہے۔  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ایک ہزار88مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 348 ہوگئی ہے۔ پنجاب96 ہزار769، خیبرپختونخوا36 ہزار44، بلوچستان12 ہزار869، اسلام آباد15ہزار625، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار298 اور گلگت میں2 ہزار896 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار198 اور سندھ میں 2 ہزار401 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار250، اسلام آباد 175، بلوچستان 141، ‏گلگت بلتستان67 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 62 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

 


متعلقہ خبریں