پشاور: حکومتی اجازت کے بغیر کھلنے والے اسکول پر جرمانہ عائد 



پشاور: پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کی اجازت کے بغیر اسکول کھولنے پر نجی اسکول کی انتظامیہ پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کی انتظامیہ پر 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور اسکول بند کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

چند روز قبل بھی حیات آباد میں حکومتی اجازت کے بغیر کھلنے والے اسکول پر پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی (پی ایس آر اے) نے جرمانہ عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسکول کھولنے سے متعلق  فیصلہ 7 ستمبر کے اجلاس میں ہوگا، سعید  غنی

اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن پی ایس آر اے اورنگزیب نے ہم نیوز کو بتایا کہ حکومتی اجازت کے بغیر اسکول کھولنے پر اسکول مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نجی اسکول پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے کیونکہ وہاں حکومتی پابندی کے باوجود تدریسی عمل جاری تھا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ایس او پیز پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اسکولوں کیلئے ایس او پیز جاری کر دیے

اسکول کو ہفتے میں جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری اسکول 15 ستمبر سے کھولنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حکومتِ خیبر پختونخوا نے اس ضمن میں اعلامیہ بھی جاری کر دیا جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن کے مطابق مختلف اضلاع کے اساتذہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تربیت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا 15ستمبر سے قبل کھلنے والے نجی اسکولز کیخلاف کارروائی کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں تلقین کی گئی ہے کہ اسکولوں میں  سینی ٹائزر، ماسک کے استعمال اور ہاتھ  دھونے کے لیے صابن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں