سندھ حکومت کا  وفاق سے کسانوں کے زرعی قرض اور ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ

سندھ حکومت کا  وفاق سے کسانوں کے زرعی قرض اور ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ

کراچی: حکومتِ سندھ نے وفاقی حکومت سے کسانوں کے زرعی قرض اور ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر زراعت سندھ  اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کسانوں کے زرعی قرض اور ٹیکس کی معافی کا اعلان کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے 95 فیصد علاقوں میں بجلی بحال، کے الیکٹرک کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ بارشوں  کے باعث چاول، گنا اور باغات کو بہت نقصان پہنچا ہے لہٰذا زرعی ترقیاتی بینک اور دیگر کمرشل بینکوں کے  رواں سال کے قرضے معاف کیے جائیں۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ پرانے زرعی قرضوں کی وصولیات میں ایک سال کی چھوٹ دی جائے۔

صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ کاشتکاروں کو بغیر سُود اور آسان شرائط پر نئے قرضے دیے جائیں۔

چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وفاق حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر تین بڑے مسائل حل کرنے جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق سندھ حکومت کے ساتھ مل کر تین بڑے مسائل حل کرے گا، وزیر اعظم

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام کا درد پوری قوم محسوس کر رہی ہے، اس مشکل اور تباہی کے بعد ہم مثبت سمت میں جارہے ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے تفصیلات بتائیں کہ نالوں سے تجاوزات ہٹانے اور صفائی کا کام شروع کیا جا رہا ہے، کراچی کے نالوں کی مکمل صفائی کریں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کچرے کو ٹھکانے لگانے اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پانی کی نکاسی میں حائل تجاوزات کا خاتمہ، سالڈ ویسٹ اور سیوریج کے مسائل کا مستقل حل نکالنا ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مسائل جوں کے توں، بارشوں کا ساتواں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان

انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے اہم مسئلے کو حل کرنے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں