چنیوٹ: نشہ آور چائے پینے سے 7 افراد بے ہوش


چنیوٹ: چنیوٹ میں نشہ آور چائے پینے سے 7 افراد بے ہوش ہو گئے ہیں جبکہ ہوٹل ملازم فرار ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے تعلیمی اداروں میں آئس کا بڑھتا نشہ: وجہ آئی جی سندھ نے بتادی

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوٹل ملازم نے تمام افراد کو نشہ آور چائے بنا کر پلائی۔

ریسکیو ذرائع نے ہم نیوز کو یہ بھی بتایا کہ ملازم نے تمام افراد سے پیسے، شناختی کارڈ اور موبائل لے لیے۔

کچھ عرصہ قبل ضلع کچہری کے بخشی خانہ میں پیشی پر آئے دو ملزم اور  تین پولیس اہلکار نشہ آور جوس پینے سے بے ہوش ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اسکولوں میں نشہ کے تدارک کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

پولیس ذرائع کے مطابق پیشی پر آنے والے ملزم اور پولیس اہلکاروں نے جوس پیا اور تھوڑی دیر بعد اپنا ہوش کھو بیٹھے۔ اس دوران بخشی خانے میں تعینات دیگر پولیس اہکار ان کو ہوش میں لانے کی کوشش کرتے رہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بے ہوش ہونے والے اہلکاروں کے نام اکبر، عباس اور محمد یار ہیں جبکہ پیشی پر آئے ملزمان میں اعجاز اور مدنی شامل ہیں۔

ملزموں کو ہوش میں لانے کے بعد علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تاہم وہ نیم مدہوشی کے عالم میں ہی عدالت میں موجود رہے۔ پولیس اہلکاروں کو پولیس لائن منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نشہ آور گولیوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پولیس  کی جانب سے معاملہ دبانے کی بھرپور کوشش کی گئی۔


متعلقہ خبریں