ابوظہبی اور دبئی میں دھماکے، تین افراد جاں بحق متعدد زخمی

ابوظہبی اور دبئی میں دھماکے، تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ابوظہبی: دبئی اور ابوظہبی کے دھماکوں سے تین افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابوظہبی اور دبئی کے 2 مختلف ریسٹورنٹس میں دھماکے ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں دھماکے گیس لیکج کے باعث ہوئے۔ ابوظہبی میں دھماکے کے فوری بعد آگ لگ گئی تھی تاہم عمارت کو فوری طور پر رہائشیوں سے خالی کرا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیروت دھماکے کے بعدلبنان میں حکومت مخالف مظاہرے

ابوظہبی کے ریسٹورنٹ میں دھماکے سے دو افراد جان سے گئے جبکہ دبئی کے ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے بعد کل اسرائیل کی پہلی تجارتی پرواز ابوظہبی پہنچی۔

13 اگست کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پایا تھا جبکہ اسرائيلی وزيراعظم بينجمن نيتن ياہو نے دعویٰ کیا کہ سفارتی تعلقات کے لیے مزید کئی عرب رياستوں کے ساتھ خفيہ مذاکرات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدہ ہوا جس بعد مشرقی وسطیٰ کے دونوں اہم ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بیروت:دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد145سے بڑھ گئی، ہزاروں زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں ثالث کا کردار ادا کیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل مغربی کنارے میں واقع فلسطین کے ان علاقوں پر دعویٰ سے دستبردار ہو گا جنہیں وہ ضم کرنا چاہتا تھا۔


متعلقہ خبریں