پنجاب: سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف قانون سازی کا فیصلہ

راجہ بشارت

زیر گردش ویڈیو پر راجہ بشارت نے خاموشی توڑ دی


لاہور: پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر نے مذہبی منافرت پھیلانے والے مواد پر پابندی لگا دی

اس ضمن میں پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے رابطہ بھی کر لیا ہے۔

پنجاب حکومت نے وفاق سے سائبر ایکٹ میں صوبائی حکومت کو اختیار دینے کے لیے  ترامیم کی درخواست کی ہے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جبری مذہب تبدیلی، بچوں سے زیادتی کے حوالے سے سخت قوانین بنانے کی سفارش

راجہ بشارت نے کہا کہ محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے سےمتعلق 203 شکایات موصول ہوئیں۔

پنجاب کے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ایڈہاک بنیادوں پر ایسے افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو صرف محرم میں کارروائی کرنے کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں: مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ قوانین میں تبدیلی کے لیے پرائیویٹ اراکین بھی بل لے کر آئے تو سپورٹ کریں گے۔


متعلقہ خبریں