وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز مسترد کر دی.

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دو روز قبل پیٹرول کی قیمت میں سات روپے اور ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز حکومت کو بھجوائی گئی تھی۔

پیٹرول اور ڈیزل کے علاوہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافےکی تجویز دی تھی۔

اوگرا نے تجاویز30 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر ارسال کیں۔ پٹرول کی قیمت میں 26 روپے70 پیسے پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔

ذرائع ہم نیوز کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے 73 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور

خیال رہے کہ ایک ماہ قبل مشیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور کی گئی تھی۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں