مبینہ کرپشن: ایف بی آر کے 10افسران سمیت دیگر ملازمین برطرف

ٹیکس ریفنڈز: ایف بی آر نے نیا خود کار نظام متعارف کر ادیا

فائل فوٹو


اسلام آباد:  مبینہ کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 10 افسران سمیت دیگر ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔

ترجمان ایف بی آر کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ممبر ایڈمنسٹریشن بختیار محمد نے کہا کہ یکم جولائی سے اب تک 76 افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دو گریڈ20 کے افسران کا کیس وزیراعظم کوبھجوا دیاگیا ہے۔ ایف بی آر میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس کا رویہ اپنایا جارہاہے۔ ایک گریڈ21 کےافسرکی رپورٹ وزیراعظم کوبھیجی گئی۔

ممبرایڈ منسٹریشن ایف بی آر کا کہنا تھا کہ بدعنوان افسران کےخلاف شکایات کے مٹیریل کا جائزہ لیاجاتاہے۔ اس حوالےسے فیلڈ سے معلومات لی جاتی ہیں اور تحقیقات کی جاتی ہیں۔

ممبر ایڈمنسٹریشن بختیار محمد کے مطابق ایک افسر کے خلاف شکایت آئی اور ایک گھنٹہ میں اس کےخلاف کارروائی کی گئی۔ 37 تحقیقات یکم جولائی سے پہلے سے کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: نوشین جاوید امجدچیئرپرسن ایف بی آر تعینات

ممبرایڈمنسٹریشن ایف بی آر کے مطابق کرپشن کےخلاف مشیرخزانہ اپنا سسٹم لارہے ہیں۔ وزیراعظم کے حکم پر تین افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ 90 روز میں تحقیقات مکمل کی جائیں۔ جس افسرکےخلاف شکایت آتی ہے اس کو معطل کردیاجاتاہے۔

خیال رہے کہ 11 اگست کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں 10 افسران کو معطل کردیا تھا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ افسران کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمعطل کیا گیا۔ جولائی سے اب تک 36 افسران اور 19 اہلکاروں کو معطل کیا گیا۔

ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3 افسران کو بھی معطل کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے افسران اور اسٹاف کو ہدایات جاری کردی تھیں کہ وہ ٹیکس گزارں اور کاروباری افراد سے غیر قانونی رابطہ قائم نہ کریں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اور تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ ٹیکس گزاروں اور کاروباری افراد سے کسی بھی قسم کا غیر قانونی رابطہ قائم نہ کریں اور ملاقات ‘ایس ایم ایس، ٹیلیفون رابطہ اور ای میل کرنے سے اجتناب کریں۔


متعلقہ خبریں