ڈیرہ غازی خان: بارش، وزیراعلیٰ کے آبائی گاؤں کا زمینی رابطہ منقطع

ڈی جی خان: سی ٹی ڈی سے دہشت گردوں کا مقابلہ، دو ہلاک

ڈیرہ غازی خان: وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے سبب ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح کے کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

’پنجاب میں سیلابی صورتحال سے متعلق حکومت کی تیاریاں مکمل ہیں‘

ہم نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

کوہ سلیمان پر ہونے والی بارشوں کے سبب برساتی ندی نالوں میں نچلے درجے کا سیلا ب ہے جب کہ برساتی نالے سنگھڑ میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ہونے والی تیز بارشوں کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے آبائی گاؤن بارتھی کا بھی دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

بلوچستان: بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ 

کوہ سلیمان پر ہونے والی تیز بارشوں کی وجہ سے بین الصوبائی شاہراہ کوئٹہ روڈ پر شدید پھسلن کی صورتحال ہے جو ٹریفک کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں