میسی بارسلونا کلب کو چھوڑنے کے عمل میں مشکلات کا شکار


لندن: فٹ بال اسٹار لیونل میسی بارسلونا کلب کو چھوڑنے کے عمل میں مشکلات کا شکار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میسی بارسلونا میڈیکل کیمپ میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے دوران ٹیم کے ہمراہ نہیں تھے۔

دوسری جانب بارسلونا کے بعد لا لیگا انتظامیہ نے لیونل میسی کے ٹرانسفر پر سوالات اٹھا دئیے۔

لا لیگا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق میسی کی بارسلونا میں کھیلنے کی مدت ابھی باقی ہے جب تک وہ  سات سو ملین یورو کی رقم کلب کو ادا نہیں کرتے تب تک وہ کلب کا حصہ رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میسی نے سولہ سال کی رفاقت کے بعد بارسلونا سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسپینش فٹ بال کلب بارسلونا نے تصدیق کی کہ لیونل میسی نے کلب سے فوری طور پر علیحدہ ہونے کے لیے نوٹس بھیجا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ ارجنٹائن فٹ بالر میسی انگلش کلب مانچسٹر سٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

کورونا، میسی سمیت بارسلونا کے تمام کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 70 فیصد کمی

میسی نے سن 2004 میں  بارسلونا کو جوائن کیا تھا اور چھ بار بہترین فٹ بالر کا اعزاز ’ بیلن ڈی اور‘  حاصل کر چکے ہیں۔

وہ بارسیلونا کلب کی جانب سے  اسپینش فٹ بال لیگ ’ لا لیگا‘ میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے فٹ بالر ہیں۔ ان کے گولز کی تعداد 440 ہے۔

اس کے علاوہ میسی لا لیگا کے ایک سیزن کے دوران  سب سے زیادہ 50 گولز کرنے والے بھی فٹ بالر ہیں۔


متعلقہ خبریں