امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی خواہاں


اسلام آباد: امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی خواہاں ہیں۔ اس بات کا اظہار امریکن بزنس کونسل کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا۔

معیشت بہتر کرنے کیلئے نوجوانوں کو اسٹیک ہولڈر بنانا ہو گا، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکن بزنس کونسل کے وفد کی ہونے والی ملاقات میں مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ، مشیرتجارت رزاق داوَد اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ بھی موجود تھے۔

ہم نیوز کے مطابق وفد نے حکومت کی جانب سے کاروباری برادری کے لیے سہولتوں کی فراہمی کی تعریف کی اور
ایزآف ڈوئنگ بزنس سے متعلق حکومتی اقدامات کو بھی سراہا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفد میں موجود افراد نے اپنی کمپنیوں کی کاروباری سرگرمیوں پروزیراعظم کوبریف کیا۔ ملاقات میں امریکن بزنس کونسل کے وفد نے کہا کہ کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کرتے ہوئے وفد نے کہا کہ امریکی کمپنیاں اپنی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینےکی خواہاں ہیں۔

مئی میں 94 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک

ذرائع کے مطابق وفد نے ملاقات میں کاروباری طبقے کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کی راہ میں حائل مشکلات دورکرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منافع بخش کاروبارکے لیے موافق فضا کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ موجودہ حکومت نے ترجیحاتی بنیادوں پر تعمیرات کے شعبےکے لیے مراعات کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبارکے فروغ کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

سعودی کابینہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دیدی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ کمیٹی کے قیام کا مقصد ایسی کاروباری سرگرمیوں کی راہ میں حائل مشکلات کو دورکرنا ہے۔


متعلقہ خبریں