حکومت پنجاب: اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے گی

کورونا: پنجاب کے 11 ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد بھی شامل

فوٹو: فائل


لاہور: حکومت پنجاب اپنی دو سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے گی۔ اس حوالے سے تقریب دو ستمبر کو منعقد ہو گی۔

وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت صوبائی محکموں کی کارکردگی سے متعلق جائزہ رپورٹ پیش کریں گے۔ اس ضمن میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہوں گے۔

حکومت پنجاب کی کارکردگی کے حوالے سے عوام کے سامنے پیش کی جانے والی رپورٹ کی تقریب میں صوبائی وزرا، محکموں کے سیکریٹریزاوردیگر متعلقہ حکام بھی شرکت کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ دو سال میں صوبے کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں۔

پنجاب: سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف قانون سازی کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کو بہترسے بہترین بنانے کے سفرکا آغازکر دیا ہے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے مجھ سمیت میری ٹیم دن رات کام کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے شہروں کے دورے کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے مختصر ترین مدت میں ریکارڈ پالیسیاں اورقوانین منظورکرائے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہرمحکمے کی اوورہالنگ کی جا رہی ہے اور سرکاری امورمیں بہتری لا رہے ہیں۔

پنجاب میں 13 اسپیشل اکنامک زونز بنا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری پالیسی میرٹ اورشفافیت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم اس پالیسی سے کسی کو انحراف کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں