نیپرا نے کےالیکٹرک پر 20 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا


کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک پر 20 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

ترجمان نیپرا کے مطابق کےالیکٹرک کو جون اور جولائی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے کے الیکٹرک کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

یاد رہے کہ نیپرا کی تحقیقاتی کمیٹی کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے کراچی میں لوڈشیڈنگ پر رپورٹ جمع کرا دی ہے، جس کی سفارشات کی روشنی میں کےالیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

نیپراکی جانب سے کے الیکٹرک کوشوکازنوٹس جاری کیا گیا۔

نیپرا کی تحقیقاتی کمیٹی کے رپورٹ کے مطابق بجلی بحران کی وجہ ایندھن کی کمی قراردینا غلط ہے۔  کے الیکٹرک نے بجلی کی پیداوار کیلئے سرمایہ کاری نہیں کی اور نہ سوئی سدرن سےمعاملات طے کیے۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے، نیپرا


متعلقہ خبریں