سلامتی کونسل ہندوتوا گروپوں کی دہشتگردی نظرانداز کررہی ہے،منیر اکرم

فوٹو: فائل


نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے۔

کشمیری جدوجہد قانونی ہے، ہماری تدبیر مرحلہ وار ہے۔ منیر اکرم

ہم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ گزشتہ سال سلامتی کونسل نے کشمیر کے معاملے پر تین مرتبہ ملاقاتیں کیں اورغور و خوص کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہونے والی ہونے والی ملاقاتوں میں پانچ  اگست 2019 کے بھارتی اقدام کے غیرقانونی ہونے کی تصدیق ہوئی۔

بھارت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، منیر اکرم

ہم نیوز کے مطابق منیراکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد پرعملدرآمدعام طور پر متعدد عالمی خطوں میں نہیں ہوتا۔ انہوں ںے زور دے کر کہا کہ سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹیوں میں زیادہ شفافیت کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کو اسلام  دشمن کارروائیوں کا نوٹس لینا چاہیے، منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیراکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل کو مسئلہ کشمیرحل کرنا چاہیے۔ انہوں ںے مؤقف اختیار کیا کہ سلامتی کونسل انتہا پسند ہندوتوا گروپوں کی مسلمانوں پر ہونے والی دہشت گردی کو نظر انداز کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں