پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کے فوری آغاز کا خواہاں

فائل فوٹو


کابل: پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کے فوری آغاز کا خواہاں ہے۔ یہ بات پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے کابل میں پاکستان و افغانستان ایکشن پلان برائےامن ویکجہتی کے دوسرے جائزہ اجلاس میں کہی ہے۔

پاکستان جلد ازجلد انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کا منتظر ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے جائزہ اجلاس پاکسان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے لیے تمام افغان فریقین مل کر کام کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوسرے جائزہ اجلاس میں افغان وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ میروائز نواب نے کی۔

افغان طالبان کے وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال

اجلاس میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستانی وفد نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیےاعلیٰ سطحی روابط  پر زور دیا گیا۔

ہم نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اجلاس میں دو طرفہ تعلقات کےفروغ کے لیے ادارہ جاتی اموراورمعاشی شراکت داری کے استحکام  پربھی زور دیا گیا۔

امن معاہدے سے انٹرا افغان ڈائیلاگ کا آغاز ہو گا، شاہ محمود قریشی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے مذاکرات میں خرابی پیدا کرنے والے عناصر سے بھی خبردارکیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ دنوں کہا تھا کہ پاکستان جلد از جلد انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کا منتظر ہے۔


متعلقہ خبریں