یونس خان نے کوچنگ کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کر دی

یونس خان قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے دورہ انگلینڈ کے لیے تعینات کئے گئے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کوچنگ کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزید موقع ملا تو نوجوان کھلاڑیوں کی خامیاں دور کروں گا۔

اپنی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نےبتایا کہ میں نے اظہرعلی کی تکنیکی خامی دور کرتے ہوئے ان کا ٹاپ ہینڈ درست کرایا جب کہ محمد حفیظ کو سمجھانے کے لیے گالف کورس تک بھی گیا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ  گھل مل جانے سے آپ اس کی خامیوں پر کام کرسکتے ہیں، میں نے فیلڈنگ میں بھی کھلاڑیوں کی معاونت کی، موقع ملا تو آگے بھی  کوچنگ  کروں گا۔

 کھلاڑیوں کو ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں توازن رکھنے کی ضرورت ہے، یونس خان

پہلے ٹی ٹوئنٹی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین بلے بازی  کی ، دس  پندرہ اسکور مزید  بنا لیتے تو صورت حال مختلف ہوتی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ  وکٹییں ہمارے ہاتھ  میں تھیں، دو سو سے زیادہ ہو جاتا تو بہت اچھا تھا ، انگلینڈ  نے بلے بازی اچھی کی  جس کی وجہ سے ہماری باولرز انڈر پریشرآ گئے۔


متعلقہ خبریں