میئر کراچی ناکام نہیں ہوئے،حکومت سندھ کا لوکل ایکٹ ناکام ہوا۔ امین الحق


اسلام آباد: ایم کیو ایم  پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر ناکام نہیں ہوئے بلکہ حکومت سندھ کا لوکل ایکٹ ناکام ہوا ہے۔

کراچی ایڈ منسٹریٹر کی تعیناتی کا فیصلہ سندھ کابینہ کرے گی، وزیراعلیٰ

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ کے میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ وزارت آنی جانی چیز ہے، رابطہ کمیٹی فیصلہ کرے گی تو فلائٹ پکڑ کر واپس چلا جاؤں گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید امین الحق نے اعتراف کیا کہ وفاقی حکومت سے جو توقعات تھیں وہ 100 فیصد پوری نہیں ہوئیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے مختلف علاقوں کے لیے پیسے رکھے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 162 ارب میں سے کچھ نہ کچھ پیسے آئےہیں اورباقی آنےکی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام علاقے ہمارے لیے برابر ہیں۔

شبلی صاحب! دس ارب ڈالرز چھوڑیں کراچی کے 162 ارب دیدیں، ناصر شاہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا کہ روڈ بنانا اور سیوریج ٹھیک کرنا 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے ایک اور سوال کے جواب میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما سید امین الحق نے کہا کہ صوبائی حکومت نے یہ کام کیے ہوتے تو ہم وفاقی حکومت سے پیسے نہ مانگتے۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں شریک ایک اور مہمان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کو باہر بھیجا ہے، حکومت ہی جواب دہ ہے۔

ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو شاید حکومت سے باہر آنا پڑے، عامر خان

سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈاکٹرز جب میاں نوازشریف کو صحت مند قراردیں گے تووہ واپس آئیں گے۔

پروگرام بڑی بات کے میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی ناراضگی دور ہو چکی ہے۔

ن لیگ بھرپور اپوزیشن کریگی، نواز شریف کی فضل الرحمان کو یقین دہانی

پنجاب کے سابق وزیر قانون نے پروگرام میں کہا کہ اپوزیشن میں اسمبلیوں سے استعفوں اوران ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے مختلف خیالات ہیں۔


متعلقہ خبریں