پاکستان میں کورونا وائرس کے 300نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 300نئے کیسز اور4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینڑ کے مطابق پاکستان میں کوونا کیسز کی مجموعی تعداد2 لاکھ 96 ہزار149 ہوگئی ہے جبکہ6 ہزار298 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ملک بھرمیں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد8ہزار881رہ گئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 882 کوروناٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹوں کی مجموعی  تعداد 26 لاکھ 42 ہزار28 ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920ہے۔  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ایک ہزار88مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 469ہوگئی ہے۔ پنجاب96 ہزار832، خیبرپختونخوا36 ہزار118، بلوچستان12 ہزار869، اسلام آباد15ہزار649، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار299 اور گلگت میں2 ہزار903 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار199 اور سندھ میں 2 ہزار403 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار250، اسلام آباد 175، بلوچستان 141، ‏گلگت بلتستان67 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 63 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں