کورونا وائرس: دنیا میں 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کوورونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 56 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 8 لاکھ 55 ہزار 352 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں.

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکہ کا پہلا نمبر ہے جہاں 62 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 87 ہزار 742 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہو گئی اوراموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار515 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 36 لاکھ 94 ہزار سے زائد  افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 65 ہزار 469 ہے۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 9 لاکھ 95 ہزار 319 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 176 ہوگئی ہے۔

پیرو میں بھی چھ لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر اور28 ہزار944 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 149ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 64 ہزار 414 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ 79 لاکھ 41 ہزار 701 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 68 لاکھ40ہزار868 ہے۔

کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔ کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں